31 جنوری، 2019، 1:21 PM

یورپ میں برفباری کا سلسلہ جاری

یورپ میں برفباری کا سلسلہ جاری

برطانیہ، فرانس اور بلجیئم میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شدید برفباری سے نظام زندگی معطل ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ، فرانس اور بلجیئم میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شدید برفباری سے نظام زندگی معطل ہوگیا ہے۔

یورپ کے مختلف ملک ان دنوں سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں، برطانیہ میں جاری برف باری کے طوفان کے باعث آج 4 انچ تک برف پڑسکتی ہے۔ برطانیہ میں برف باری کے باعث اسکول اور رابطہ سڑکیں بند اور سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ آج پارہ منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔ برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب فرانس اور بلجیئم میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

News ID 1887745

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha